57

پاکستانی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ایک اور بالرسیریز سے باہر

میلبورن(سپورٹس نیوز)ٹیسٹ سیریز کے دوران آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہے، فاسٹ بالر خرم شہزاد کے بعد نعمان علی بھی ٹیم سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ بالر نعمان علی شدید اپینڈیکس کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔نعمان علی نے گزشتہ روز اچانک اور شدید پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی، جس کے نتیجے میں ان کا ایمرجنسی میں معائنہ اور اسکین کیا گیا جس میں اپینڈیکس کی تشخیص ہوئی۔میلبورن میں سرجن کے مشورے پر ان کی آج صبح لیپروسکوپک اپینڈیکٹومی کروائی گئی، سرجری کے بعد ان کی طبیعت اب بہتر ہے انہیں آج دوپہر کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل فاسٹ بالر خرم شہزاد پسلی کے فریکچر کے باعث آسٹریلیا میں ہونے والی بقیہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو پہلے ہی فٹنس مسائل کا سامنا ہے، جن میں فاسٹ باولر نسیم شاہ اور حارث رئوف شامل ہیں، جبکہ لیگ اسپنر ابرار احمد بھی دائیں ٹانگ میں تکلیف کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ہیڈ کوچ محمد حفیظ کے مطابق ابرار احمد کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کو شامل کیا گیا تھا جو انگلی میں چوٹ کا شکار ہیں، ساجد خان کو بیک اپ کے طور پر لایا گیا اب امکان ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں نعمان علی کی جگہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں