3

پاکستانی ٹیم کیخلاف میچز کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے،میتھیو پوٹس

ملتان(سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ بالر میتھیو پوٹس نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انگلینڈ کے فاسٹ بالر میتھیو پوٹس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے دن ہمارے فاسٹ بالرز نے اپنی پوری کوشش کی، پارٹنرشپ کو توڑنا بہت مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ بالنگ کے حوالے سے کوچ جیمز اینڈریسن سے کافی کچھ سیکھتا ہوں، ملتان میں موسم کافی گرم ہے، مجھے لگتا ہے سیمرز کے لئے ملتان پچ میں ابھی بھی کافی کچھ ہے۔ انگلش فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے یہاں سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، کرس ووکس اور جیمی اینڈرسن نے ٹپس دیں، گرم موسم میں ڈسپلن کے ساتھ بالنگ کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں