پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری

اسلام آباد (بیورو چیف) ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ جدید سیکیورٹی فیچرز کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی ہے ۔پیر کو جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، محکمہ پاسپورٹس کے حوالے سے جرمن سفیر اور اعلی سطح وفد کو بریفنگ کیا۔وفد کو پاسپورٹ سیکیورٹی فیچرز اور معیاری سروس ڈیلیوری ، محکمہ پاسپورٹس کی ڈیجیٹلائزیشن، اصلاحات اور خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وفد نے ای پاسپورٹس، کال سینٹر، فرانزک لیب اور جدید پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹس نے عالمی معیار کی پاسپورٹس پروڈکشن کے حوالے سے بھی بتایا گیا ،جرمن سفیر نے ای پاسپورٹس کی پروڈکشن اور جدید سیکیورٹی فیچرز کو سراہا۔ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ جدید سیکیورٹی فیچرز کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی، پاسپورٹ سیکیورٹی فیچرز کیلئے عالمی معیار کے مطابق اقدامات کیے گئے۔مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ ای پاسپورٹس نے شہریوں کی امیگریشن کے عمل کو آسان اور محفوظ بنایا ہے ۔اس موقع پر جرمن سفیر نے ڈی جی پاسپورٹس کو محکمے کے حوالے سے مکمل تکنیکی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں