پاکستانی پلیئر عاطف بٹ نے ٹیکن ایٹ سی او ٹورنامنٹ جیت لیا

لاس ویگاس (سپورٹس نیوز) پاکستانی ای گیمر عاطف بٹ نے امریکا میں لگاتار دوسرے سال ٹیکن ایٹ سی ای او ٹورنامنٹ جیت لیا۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عاطف بٹ نے عمدہ کھیل پیش کرکے کوریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔۔ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے پانچ سو سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔واضح رہے کہ ای اسپورٹس دنیا بھر میں ایک صنعت کا درجہ رکھتی ہے اور اگست 2019میں پاکستانی نوجوان نے امریکا میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ای اسپورٹس گیمنگ چیمپیئن شپ میں ٹیکن 7گیم کا ٹورنامنٹ جیت لیا تھا۔اس سے قبل امریکی شہر لاس ویگاس میں 2سے 4اگست تک ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ای اسپورٹس گیمنگ چیمپیئن شپ میں جنوبی کوریا، جاپان، چین اور امریکا کے ماہر گیمنگ سمیت دیگر ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں