پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کیلئے خوبصورتی ضروری نہیں

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے لئے خوبصورتی ضروری نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق صائمہ قریشی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ فاطمہ ثریا بجیا نے آپ کو ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش آپ کی خوبصورتی کی وجہ سے کی تھی؟انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں خوبصورت چہروں کو کامیابی نہیں ملتی بلکہ ان لوگوں کو کامیابی ملتی ہے جنہیں اداکاری آتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ خوبصورتی کی وجہ سے کسی کو سکرین پر نظر آنے کا ایک موقع تو مل جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں