پاکستانی کرکٹ ٹیم دبائو میں گھبرا جاتی ہے’ وریندر سہواگ

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن مسئلہ ان کے جلدی گھبرانے کے رجحان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ چند سالوں میں پاک بھارت میچوں میں جو کچھ دیکھا ہے وہ یہ ہے کہ بھارت دبا کو پاکستان سے بہتر طریقے سے ہینڈل کرتا ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ 1990 کی دہائی میں پاکستانی ٹیم نے جب بھی میدان میں دبا کا سامنا کیا تو انہوں نے زبردست جارحیت کا مظاہرہ کیا۔وریندر سہواگ نے مزید کہا کہ “تاہم موجودہ پاکستانی ٹیم جارحیت دکھانے کے بجائے گھبراتی ہے اور اس میں مثبت ارادے کی کمی ہے۔” انہوں نے کہا کہ “پاکستان کو دفاعی انداز کے بجائے حملہ آور انداز اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ حملہ کرنا بہت بہتر ہوگا۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں