پاکستانی کرکٹ ٹیم فٹنس مسائل کا شکار

لاہور(سپورٹس نیوز) دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستانی ٹیم کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے، شاداب خان، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر ان فٹ ہوگئے ہیں ٹیم میں سلمان مرزا اور سفیان مقیم کی شمولیت کا امکان پیدا ہوگیا، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 جولائی سے نیشنل سٹیڈیم میں لگے گا، ٹیم دورہ بنگلادیش کیلئے 16 جولائی کو روانہ ہو گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20جولائی سے ہوگا، این سی اے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا تیسرا مرحلہ جاری رہا، کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گرائونڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں