اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کی تیار کردہ ٹیم نے کے ٹو پر گزشتہ سال جاں بحق ہونے والے پورٹر حسن شگری کی میت نیچے لانے کا عمل شروع کردیا۔ پورٹر حسن شگری گزشتہ سال کے ٹو پر موسم کی شدت کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے تھے تاہم ان کی میت کو وہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس سال نائلہ کیانی کی ٹیم جب کے ٹو کی صفائی کے مہم پر روانہ ہوئی تو حسن شگری کی فیملی نے ان سے میت واپس لانے کی درخواست کی تھی۔نائلہ کیانی نے بتایا کہ کے ٹو پر موجود ان کی ٹیم برف میں دبے جسد خاکی کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔
