پاکستانی کھلاڑیوں نے 4 میڈلز جیت لیے

بیجنگ (سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاکستانی ویمنز اور مینز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی اور کانسی کے 4 میڈلز جیت لیے۔ چین میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں عائشہ ممتاز نے 48 کلوگرام میں چاندی کا تمغہ، ماریہ رند نے 50 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ، ملائیکہ زاہد نے 54 کلوگرام میں کانسی اور قدرت اللّٰہ نے 57 کلوگرام میں ڈیبیو پر کانسی کا میڈل حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں