پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رخ مشکل میں

ممبئی (سپورٹس نیوز) کیربین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈز میں پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عثمان طارق کو شامل کر لیا گیا جس پر اداکار کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی ایل میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈز سے معاہدہ کرنیوالے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد عامر اور محمد عثمان طارق شامل ہیں۔محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں لیکن وہ پہلی بار شاہ رخ خان کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے، وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔دوسری جانب، عثمان طارق پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیںہندو انتہاپسندوں کی جانب سے شاہ رخ خان کو پاکستانی کھلاڑیوں کو نائٹ رائیڈرز ٹیم میں شامل کرنے پر نہ صرف نتقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ انہیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں