46

پاکستانی کھلاڑی اویس منیر ایشین6ریڈاسنوکر چیمپئن کے فاتح قرار

ریاض (سپورٹس نیوز )پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ ریاض میں جاری ایونٹ کے فائنل میں اویس نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ کو ہرایا، ہانگ کانگ کے نینسن وان کیخلاف اویس منیر نے 3ـ6 سے کامیابی سمیٹی۔ فائنل مقابلہ 2ـ2 سے برابر ہونے کے بعد اویس نے مسلسل تین فریمز باآسانی جیتے۔ آٹھویں فریم میں ہانگ کانگ کے کیوئیسٹ نے کم بیک کیا جہاں اویس پوٹنگ نہ کرسکے۔نویں فریم میں اویس نے بہترین کنٹرول اور پوٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اویس منیر نے 0ـ65، 35ـ26، 27ـ36، 38ـ20، 0ـ65، 13ـ46، 8ـ60، 34ـ0، 27ـ40 کے اسکور سے میچ جیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں