پاکستانی کھلاڑی شاٹ گن گرینڈ پریکس میںچھا گئے

کویت سٹی(سپورٹس نیوز) کویت میں ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 میڈلز اپنے نام کر لیے۔کویت میں ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس چیمپئن شپ میں اسکیٹ کیٹیگری میں پاکستان کے عثمان چاند نے سلور اور امام ہارون نے برونز میڈل حاصل کیا۔اولمپک ٹریپ ایونٹ میں فرخ ندیم ساتویں نمبر پر رہے، اولمپک ٹریپ ایونٹ میں64 شاٹ گن شوٹرز نے حصہ لیا تھا۔پاکستان نے دو میڈلز اپنے نام کر لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں