پاکستانی کھلاڑی فخر زمان بھارت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہربھجن سنگھ

لاہور (سپورٹس نیوز) چیمپئنز ٹرافی میں کون سا پاکستانی کھلاڑی بھارت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی رائے بتا دی۔ شائقین کرکٹ کو اصل انتظار 23فروری کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کا ہے۔ روایتی حریف جب بھی میدان میں ہوں جیت کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں۔ اس بار بھارت کے لیے کون سا پاکستانی کھلاڑی خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس بارے میں سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی رائے بتا دی ہے۔ اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ ہربھجن سنگھ نے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی یا نسیم شاہ کا نام لیا تو آپ غلط ہیں۔سابق بھارتی اسپنر کے مطابق بھارت کے لیے اگر کوئی پاکستانی کھلاڑی مشکل پیدا کر سکتا ہے تو وہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان ہے۔ہربھجن سنگھ کا اپنے یو ٹیوب چینل پر اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کے اہم بلے بازوں پر نظر ڈالیں تو ان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کی بھارت کے خلاف اوسط 31 جب کہ محمد رضوان جو بطور کھلاڑی مجھے بہت پسند ہیں، ان کی اوسط 25 ہے جب کہ ٹاپ آرڈر میں کم از کم اوسط 50 کے قریب ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں فخر زمان پاکستان سائئیڈ سے فل ٹائم اوپنر ہے۔اس کی اوسط 46 ہے اور یہ ایک اچھی ایوریج ہے اور وہ کھیل کو بھارت کے ہاتھوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں