28

پاکستانی کھلاڑی نے تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 2گولڈ میڈل جیت لئے

کوالالمپور (سپورٹس نیوز) سوات سے تعلق رکھنے والیتائیکوانڈو کے مایہ ناز کھلاڑی امیر خان نے ملائیشیا میں منعقدہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز جیت لیے۔ اس عالمی مقابلے میں دنیا کے 34 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریبا 6 ہزار ایتھلیٹس نے شرکت کی، جن میں جاپان، کوریا، ملائیشیا اور فلپائن جیسے تائیکوانڈو کے بڑے نام شامل تھے۔ انتہائی سخت مقابلوں کے باوجود امیر خان نے محنت، عزم اور مہارت کے بل بوتے پر اپنے حریفوں کو شکست دے کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران مشکلات اور وسائل کی کمی کے باوجود دوستوں اور رشتہ داروں کی حوصلہ افزائی نے ان کی ہمت بڑھائی، اور یہ کامیابی صرف ان کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جیت ہے۔ امیر خان نے کہا کہ اگر قوم متحد ہو تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستانی نوجوانوں کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں