پاکستان ،چین دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پرعزم

تیانجن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں سی پیک اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO)کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔اسحاق ڈار نے SCOوزارتی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چینی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی اور کانفرنس کے دوران فراہم کی گئی شان دار مہمان نوازی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں سی پیک (چین-پاکستان اقتصادی راہداری)اور کثیرالملکی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں جاری قریبی تعاون کو سراہا۔ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں