پاکستان ، آسٹریلیا کے درمیان آج دوسرا ٹی ٹونٹی

لاہور (بیوروچیف) گرین شرٹس چمچماتی ٹرافی گھر پر ہی رکھنے کے لیے بے چین ہیں، آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے کا سنہری موقع مل گیا، آج ہفتے کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں فتح درکار ہوگی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور ایک بار پھر شائقین سے کھچا کھچ بھرنے کی توقع ہے۔ صائم ایوب امیدوں کا محور ہوں گے، ابرار احمد، شاداب خان اور محمد نواز بھی ایک بار پھر سپن بولنگ کا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں۔ کپتان سلمان علی آغا ون ڈائون پوزیشن پر تیز کھیل پیش کرنے کے لیے پر امید دکھائی دیتے ہیں۔ ایک بار پھر مہمان سائیڈ کو سپن جال میں پھنسانے کا پلان بنا لیا ہے، پلئینگ الیون میں بعض تبدیلیوں پر بھی غور ہونے لگا۔ کینگروز سیریز برابر کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، دوسرے مقابلے کے لیے بھی سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں