پاکستان آرمی دنیا کی مضبوط ترین فہرست میں شامل ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستائیس رمضان المبارک میں دنیا کی واحد اسلامی نظریاتی ریاست مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آئی۔دنیا میں واحد پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کی بنیاد پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ پر قائم ہے۔دو قومی نظریہ بذات خود قیام پاکستان کے مقاصد کو واضح کر دیتا ہے ، اس نظریے کی قبولیت نے رمضان المبارک میں پاکستان کے قیام کی صورت تعبیر پائی۔قرآن بھی رمضان میں نازل ہوا اور پاکستان بھی رمضان میں قائم ہوا۔بر صغیر کے مسلمانوں کی دعاں کی قبولیت اور اللہ تعالیٰ سے وعدے کی تکمیل پاکستان کا قیام ہے۔پاکستان اسلامی دنیا میں واحد جو ہری ملک ہے۔ سب سے منفرد ملک ہے جہاں حاکمیت اعلی اللہ تعالی کی ہے۔پاکستان کی آرمی تمام اسلامی ممالک میں سب سے مضبوط اور پیشہ وارانہ لحاظ سے دنیا کی مضبوط ترین سر فہرست افواج میں شامل ہے۔پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع بھی اس کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے۔ اہل علم کا کہنا ہے کہ پاکستان جس مقام پر واقع ہے، وہ مستقبل کے حوالے سے نہایت اہم کردار کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزاد پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی نے 27رمضان المبارک کے موقع پر کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظریہ پاکستان ہی اس ملک کی بقا کا اصل ضامن ہے تحریک اہلسنت پاکستان کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ موجودہ حالات میں ایسے معاشرے کی اشد ضرورت ہے جس کے ذریعے سوسائٹی میں منافرت، تنگ نظری، عدم برداشت اور بہتان تراشی کے رجحانات کا خاتمہ کیا جاسکے ۔جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ ساتھ نظریاتی، انتظامی، تعلیمی اور فکری سرحدوں کی حفاظت بھی ناگزیر ہے موجود حالات میں وطن عزیز کے خلاف مسلح محاذ آرائی ، لاثانی، علاقائی مذہبی اور مسلکی اختلافات اور قومیت و سیاست کے نام پر تخریب کاریوں کی تمام صورتیں پاکستان کے استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ہمیں ایک قوم ہو کر ان سب چیلنچزکا مقابلہ کرنا ہو گا۔ آخر میں وطن عزیز کے قیام اور اس کے استحکام کیلئے جدوجہد کرنے والے اور اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والوں کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں