پاکستان اسنوکر کے کھیل کی سرپرستی کرے تو ہم کئی ایوارڈ حاصل کرسکتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ورلڈ سنوکر چیمپین محمد آصف کے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے مرکزی آفس پہنچنے پر ایسوسی ایشن کے صدر میاں آصف اسلم’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی ‘گروپ لیڈر رانا ایوب منج ‘ نائب صدر خواجہ شاہد حمید و دیگر عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا’ انہیں پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور گل پاشی کی’ منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور اپنے چیمپین کو خراج تحسین پیش کیا’ اس موقع پر پروقار تقریب کا اہتمام کیاجس میں انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے عہدیداروں سمیت غلہ منڈی کے تاجروں ‘ دکانداروں اور پلے داروں نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکت کے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی ‘گروپ لیڈر رانا ایوب منج ‘ نائب صدر خواجہ شاہد حمید نے کہا کہ محمد آصف جیسے کھلاڑی جو ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے ہیں ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں’ ایسے ہی کھلاڑی پاکستان کے سفیر ہیں جن کی وجہ سے ارض وطن کا نام دنیا میں روشن ہوتا ہے’ انہوں نے زبردست الفاظ میں محمد آصف کو ورلڈچیمپین کا ٹائٹل جیتنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا’ مقررین نے کہا کہ ہمیں یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ محمد آصف بھی غلہ منڈی کے تاجر کا بیٹا ہے جنہوں نے باوقار انداز میں منڈی میں کاروبار کیا اور ہمیشہ منڈی کی نیک نامی کا باعث بنے’تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ سنوکر چیمپین محمد آصف نے کہا کہ انجمن تاجران غلہ منڈی کے عہدیداروں نے میرا پرتپاک استقبال کر کے مجھے جو عزت دی ہے میں اسے کبھی بھلا نہیں سکوں گا’ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سنوکر کے کھیل میں عالمی کھلاڑی پیدا کئے ہیں ‘ اگر حکومت پاکستان سنوکر کے کھیل کی مکمل پذیرائی کی جائے تو ہم دنیا بھر میں سنوکر کے کھیل پر حکمرانی کر سکتے ہیں’ اس وقت حکومت پاکستان کو سنوکر کے کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنے کی اشد ضرورت ہے مگر بدقسمتی سے ایسا ہو نہیں رہا’ مگر ہم مایوس نہیں ہمیں اپنے حکومت سے اچھے کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں