پاکستان انڈر16 والی بال ٹیم سرخرو ہو گئی

بنکاک (سپورٹس نیوز) پاکستان نے ایران کو ہرا کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ تھائی لینڈ میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ایران کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی ہے۔والی بال چیمپئن شپ فائنل میں ایران نے پہلا اور دوسرا سیٹ جیتا تھا، پاکستان ٹیم نے لگاتار تین سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایونٹ میں چھٹی کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان نے بھارت کو 19-16، 25-25، 25-12 کے اسکور سے شکست دی۔ پاکستان کی ٹیم والی چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہی۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم والی چیمپئن شپ میں ناقابل شکست ہے۔ پاکستان کا فائنل میں 19 جولائی کو ایران سے مقابلہ ہوگا۔پاکستان کی ٹیم پہلے ہی رانڈ میچ میں ایران کو 3-1 سے شکست دے چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں