پاکستان اور آذربائیجان کا دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے 24سے 25فروری کو آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا جہاں ان کا استقبال آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے زگلبا پیلس میں کیا دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر الہام علیوف نے اہم معاہدوں پر دستخط کے لیے اپریل میں دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام اور ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا، اورمختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم نے جمہوریہ آذربائیجان کی ایکسپورٹ ایجنسی کے بزنس فورم میں شرکت کی اور دوطرفہ تجارت کے فروغ اور مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا ہے انہوں نے ترجیحی تجارتی معاہدے اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے نفاذ پر روشنی ڈالی اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ پاکستان میں آذربائیجان پاکستان چیمبر آف کامرس کا افتتاح 12فروری کو کیا گیا جسے دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا گیااقوام متحدہ اور او آئی سی میں دونوں ممالک کے فعال تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کے اصولی موقف کی تعریف کی۔ وزیراعظم اور صدر علیوف نے مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے یادگارِ فتح کا دورہ کیا اور پھول چڑھائے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات اور یکجہتی کا اظہار ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں