پاکستان اور ازبکستان کاتجارتی معاہدے میں توسیع پر اتفاق

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پر اتفاق ہو گیا جسے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پراتفاق سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہو گئی، یہ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کانتیجہ ہے،جس کے باعث پاکستان کے بین الاقوامی اقتصادی روابط میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے آئندہ دو برسوں میں تجارتی حجم دو ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقررکیاگیا ہے، پاک ازبک تجارت میں سہولت کے لیے کسٹمز ہم آہنگی، ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور ریئل ٹائم ڈیٹا ایکسچینج پرخصوصی زوردیا گیا۔ازبکستان نیٹیکسٹائل،لیدر،فارماسیوٹیکل اورسرجیکل آلات کے شعبوں کومشترکہ منصوبوں اورٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے ترجیحی قراردیا ہے، ذرائع کیمطابق ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع سے پاکستان میں تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا اورعالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں