31

پاکستان اور اسرائیل میں تجارت کا آغاز ‘ حقیقت کیا ہے ؟

اسلام آباد(بیوروچیف)سوشل میڈیا پر پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تجارت کے آغاز کا واویلا کیا جارہا ہے، پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تجارت، حقیقت کیا ہے؟دونوں ممالک میں براہ راست تعلقات ہیں نہ تجارت ممکن ، ماہرین ، پاکستانی اشیا ذاتی حیثیت میں گئیں، پاکستانی نژاد یہودی فشیل نے پہلی بار پاکستانی غذائی اشیا اسرائیلی مارکیٹوں میں برآمد کرنے کا دعوی کیا، پاکستانی تاریخ میں اسرائیل کیلئے واحد پاسپورٹ عمران حکومت نے ہی فشیل بن خالد کو جاری کیا ، نواز حکومت میں فشیل کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ بی بی سی اوروائس آف امریکا نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹس دی ہیں اور امریکی یہودی کانگریس نے بھی اس حوالے سے اپنا بیان جاری کیا ہے۔ جس میں واضح ہے کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان کوئی براہ راست تجارت نہیں، بلکہ یہ پاکستانی غذائی اشیا خلیجی ممالک کی مارکیٹ سے ذاتی حیثیت سے سپلائی کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں