پاکستان اور بنگلادیش ٹی ٹونٹی سیریز، آئندہ ہفتے شیڈول کا اعلان متوقع

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ہفتے شیڈول کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (بی سی بی)پاکستان کرکٹ بورڈ کو 3ٹی ٹونٹی میچز کا شیڈول بھجوا چکا ہے، مجوزہ شیڈول میں ٹی ٹونٹی میچز 20، 22اور 24جولائی کو ڈھاکا میں ہوں گے۔ادھر پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈز میں بھی سیریز کے معاملات کے لیے بات چیت جاری ہے، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے میچز کو ٹی ٹونٹی میچز میں تبدیل کرنے کی پی سی بی نے تجویز دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں