26

پاکستان اور ترکیہ کا باہمی تجارت 5ارب ڈالر تک لیجانے پر اتفاق (اداریہ)

پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت کو موجودہ ایک ارب ڈالر سے 5ارب ڈالر تک لیجانے پر اتفاق کیا ہے یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد ہوا جس میں اسلام آباد نے ترک سرمایہ کاروں کے لیے وسیع سہولیات کی فراہمی کا عزم کیا، یہ مفاہمت وزیراعظم کے معاون خصصوی برائے صنعت وپیداوار ہارون اختر خان اور دورے پر آئے ہوئے ترک کاروباری وفد کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران طے پائی، مذاکرات کا مرکز پاکستان، ترکیہ مشترکہ منصوبوں کا قیام اور اہم صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا تھا، ہارون اختر نے کہا ہے کہ پاکستان ترک کاروباری اداروں کی مدد کیلئے لیٹر آف کریڈٹ (LC) اور دیگر مالیاتی ذرائع کی سہولت سمیت جامع بینکنگ معاونت کو یقینی بنائے گا انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کو بہتر بنانے کیلئے ریگولیٹری اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں جو وزیراعظم شہباز شریف کے اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے وژن کی عکاسی کرتی ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے وفد کو سرمایہ کار دوست اقدامات، بشمول پاکستان کی لینڈلیز پالیسی’ کے بارے میں بریفنگ دی جو نئی صنعتیں قائم کرنے کیلئے اہم معاونت فراہم کرتی ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ قومی صنعتی پالیسی میں ملکی اور بین الاقوامی دونوں سرمایہ کاروں کے لیے وسیع سہولیاتی اقدامات شامل ہیں۔ ترک وفد نے پاکستان میں اپنے تجارتی قدموں کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ یہ انکشاف ہوا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ممتاز ترک ٹیکسٹائل برانڈز پاکستانی مارکیٹ میں داخلے کیلئے فعال طور پر جائزہ لے رہے ہیں دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کیلئے ترک نمائندوں نے اسلام آباد’ کراچی’ لاہور میں ترک بینکوں کی شاخیں کھولنے کیلئے سرمایہ کاری تعاون کی درخواست کی جس سے تجارت اور سرمایہ کاری کے بہائو میں آسانی ہو گی مزید برآں وفد نے استنبول’ تہران’ اسلام آباد تجارتی راہداری کو فعال کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جو کہ ایک اسٹریٹجک راستہ ہے جس سے علاقائی رابطوں کو نمایاں طور پر فروغ ملنے کی توقع ہے،، پاکستان اور ترکیہ کا باہمی تجارت کو ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر 5ارب ڈالر تک لیجانے کا عزم قابل تعریف ہے بلاشبہ ترکیہ پاکستان کا اتحادی ملک اور دیرینہ دوست ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے والا ملک ہے پاکستان نے بھی اپنے برادر اسلامی ملک ترکیہ کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا ترکیہ کے وفد کی پاکستان آمد اور سرمایہ کاری کے مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے باہمی تجارت کو 5اب تک لیجانے کا فیصلہ بلاشبہ دونوں ممالک کے تعلقات اور دوطرفہ تجارت میں اضافہ کا باعث ہو گا وزیراعظم شہباز شریف شروع دن سے اس کوشش میں لگے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو ان کی اور ان کی معاشی ٹیم کی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں متعدد ممالک کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدے کئے جا چکے ہیں، یورپی ملک نیدر لینڈ بھی پاکستان میں تجارتی شراکت داری کا خواہشمند ہے نیدرلینڈ کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات اور جس میں تجارت’ سرمایہ کاری’ زراعت’ پانی کے انتظام موسمیاتی تبدیلی عوامی روابط کے فروغ پر بات چیت اور ستھرا پنجاب، اسمارٹ ایریگیشن اور کلائمیٹ ریزیلینٹ ایگری کلچر جیسے بڑے منصوبوں میں ڈچ تعاون سود مند براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کو سرمایہ کاروں کا اعتماد قرار دیا اور حوصلہ افزائی بھی کی پاکستان کی کامیاب سفارتکاری اور بیرون سرمایہ کاروں کو پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کیلئے سہولیات کی فراہمی خوش آئند ہے۔ یورپی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی حجم کو بڑپانے کی خواہش پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے ناگزیر ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان عالمی منڈی میں اپنی ساکھ بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی جاری رکھے تاکہ ملک خوشحالی منزل پر گامزن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں