89

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں ‘ ڈاکٹر عیادہ بن رمیح المھید

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مشیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر عیادہ بن رمیح المھید کیساتھ ان کی رہائش گاہ مدینہ منورہ میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی کمیٹی برائے انٹرنیشنل کوآپریشن جی سی سی ریجن حافظ شفیق کاشف نے ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا حافظ شفیق کاشف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں اور سرگرمیوں سے ڈاکٹر عیادہ کو آگاہ کیا ڈاکٹر عیادہ نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان عظیم الشان اسلامی تاریخی مثالی برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود پاکستان کے عوام کے ساتھ قلبی لگا رکھتے ہیں دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی ،معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان کاروباری روابط اور مشترکہ سرمایہ کاری ناگزیر ہے انہوں نے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں رابطوں کو مضبوط بنانے کے لئے فیصل آباد چیمبر اور حافظ شفیق کاشف کی کوششوں کی تعریف کیً

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں