پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج آخری معرکہ

ویلنگٹن (سپورٹس نیوز) پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پانچواں اورآخری میچ آج کھیلا جارہا ہے۔ گزشتہ روز ویلنگٹن میں قومی سکواڈ کا بیسن ریزرو گرائونڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باولنگ کی پریکٹس کی۔ پریکٹس سے پہلے کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز میں بھی حصہ لیا، کوچزکی زیرنگرانی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ پریکٹس بھی کی، پاکستان اورنیوزی لینڈ کا آخری ٹی ٹونٹی میچ آج ویلنگٹن سکائی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق 11:15بجے شروع ہو گیا، پانچ میچزکی سیریزمیں نیوزی لینڈ کو پہلے ہی تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں