پاکستان اورUAEمیں ”پری امیگزیشن کلیئرنس”کیلئے اتفاق خوش آئند ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان” پری امیگریشن کلیرنس” پر اتفاق ہو گیا ہے سابق چیئرمین کمیٹی برائے انٹرنیشنل کوآپریشن جی سی سی ریجن فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری حافظ شفیق کاشف نے اس معاہدے کو دونوں ممالک کے عوام کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز اس معاہدے سے استفادہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ائرپورٹس پر گھنٹوں انتظار کی زحمت سے بچیں گے انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر مملکت طلال چوہدری کی خدمات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزا طریقہ کار کو بھی آسان بنایا جائے پاکستانی شہریوں کے لیے اب بھی متحدہ عرب امارات کے دروازے بند ہیں حافظ شفیق کاشف نے متحدہ عرب امارات کے ڈائریکٹر جنرل برائے کسٹمز اینڈ ائرپورٹس سیکورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی طرف سے اوورسیز پاکستانیز کے لئے سہولیات فراہم کرنے کے عزم کو سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں