پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی انتخابات

فیصل آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی منعقدہ انتخابات میں ایکسئین ایم اینڈ ٹی فیسکو فرسٹ سرکل انجنئیر محمد نعیم جاوید کو پاکستان رگبی یونین کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ مذکورہ الیکشن کا انعقاد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور میں کیا گیاجس میں انجنئیر محمد نعیم جاوید کو چار سال کیلئے پاکستان رگبی یونین کا نائب صدرمنتخب کیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ انجنئیر محمد نعیم جاوید رگبی کی واپڈا سنٹرل ٹیم کے مینجر اورفیسکو کی سوئمنگ ٹیم کے مینجر کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں