پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے نیا قرض لے گا

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 140 ارب روپے کا نیا قرض لے گا،پاکستان نے اے ڈی بی کو 50 کروڑ ڈالر کے مساوی قرض کی تجویز دیدی۔حکام وزارت خزانہ کیمطابق مجوزہ قرض کا بنیادی مقصدسرکاری پنشن نظام میں اصلاحات کرنا ہے، وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل ایک ہزار پچپن ارب روپے تک پہنچ گیا،نئے قرض کا مقصد سرکاری پنشن اخراجات پر قابو پانا ہے،منصوبے کا نام ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام رکھا گیا ہے ۔ دستاویز کیمطابق سرکاری اداروں کے لیے تربیت اورآگاہی پروگرام شروع کیاجائیگا،پنشن نظام میں گورننس اور نگرانی کانظام مضبوط بنانیکی تجویزہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں