فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سجادہ نشین سندر شریف و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر مخدوم سید محمد حبیب عرفانی نے کہا کہ ملک میں خوف کی فضا پیدا کی جا رہی ہے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، ادارے کمزور کیے جا رہے ہیں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے، سید محمد وجیہ السیما عرفانی کے آخری روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نعمت ہے بھارت کو رول ماڈل قرار دینے والے ہوش کے ناخن لیں، ناشکری عذاب ہے، گھر کے اندر اور باہر ایک دوسرے کو سلام کریں، خدا سے معافی طلب کرتے رہیں۔ ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی نے کہا یہ ملک اللہ تعالی نے مسلمانوں کو ایک تحفہ کے طور پر دیا ہے ہمیں اس پر خدا کا شکر گزار ہونا چاہیے آج بڑی اکثریت انڈیا کو رول ماڈل سمجھتی ہے انہیں انڈیا میں رہنے والے مسلمانوں کی حالت زار دیکھنی چاہیے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا ظلم و ستم دیکھنا چاہیے، یہ لوگ ملک کو گالی بھی دیتے ہیں اور یہاں رہتے بھی ہیں اور اسی ملک کا کھاتے بھی ہیں یہ لوگ تو اب یہ کہتے ہیں علامہ اقبال اور قائداعظم نے ہمارے لیے کیا کیا اور ان کے بارے میں بیہودہ باتیں کرتے ہیں ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے جس نے ہمیں آزادی اور علیحدہ وطن دیا
47