پاکستان بھارت کو ”سرپرائز”دینے کیلئے تیار

اسلام آباد (عظیم صدیقی) بھارت کو سرکریک سرپرائز دینے کا پاکستانی اقدام’ سمندری مشقیں شروع’ نئی جدید آبدوزیں بحری بیڑے میں شامل’ نیول چیف کی امریکہ سے ہنگامی واپسی’ سمندری حدود کا جائزہ بھارت کو فضائی انجکشن دینے کے بعد اب کی بار سمندری ٹیکہ لگایا جائیگا۔ سرکریک سرحدی علاقے کی بھارتی مشقوں سے وزیراعظم مودی کا عسکری لباس میں خطاب’ کراچی گوادر ٹھٹھہ کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں پاکستان ہر طرح کی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے سکتا ہے بھارتی گجرات میں سب سے بڑی آئل ریفائنریز ہیں ان کی حفاظت کیلئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان نے بھی مشقوں والی تاریخوں میں فضائی بندش کا ”نوٹم” جاری کر دیا ہے۔ صورتحال حد درجہ حساس ہے اس کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جا رہا ہے بھارت نئی جنگ کا تاثر دے رہا ہے البتہ اگلے دو ہفتے بے حد اہم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں