پشاور(سپورٹس نیوز) ملیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ایم بی ڈبلیو انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا پشاور سے تعلق رکھنے والے اپنے ذاتی خرچے پر جانے والے کھلاڑیوں نے ریکارڈ کامیابی حاصل کرکے 7 گولڈ ‘ 6 سلور اور 8 براونز میڈل حاصل کرکے اب تک ہونے والے کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کیروگی میں سلور’ پیئر پومزا میں براؤنز’ عمران خان کیروگی میں براؤنز اور اپومزا میں براؤنز’ وقار آفریدی پومزامیں براؤنز’ احمد پومزا میں سلورمیڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ٹیم کوچ خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وقار آفریدی کے مطابق ٹیم کھلاڑیوںنے بھرپور تیاری کی تھی۔
