50

پاکستان ترقی کے سفر پر رواں دواں (اداریہ)

سال 2024ء پاکستان کے لیے مثبت اشاریوں سے عبارت رہا اس سال ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس سے اوپر چلی گئی مہنگائی ساڑھے چھ سال کی کم ترین سطح تک نیچے آ گئی پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 13فیصد پر آ گیا پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس دس سال کی بلند ترین سطح پر چلا گیا زرمبادلہ کے ذخائر ترسیلات زر’ برآمدات میں اضافہ ہوا تجارتی خسارہ کم ہوا جو حکومت کی بڑی کامیابی ہے، اب تو ایسی خبریں عام ہیں کہ معیشت میں استحکام آیا ہے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے پاکستان کے لیے اچھی خبریں بھی ہیں وہ یہ کہ بیرونی سرمایہ کار اب پاکستان پر اعتماد کرنے لگے ہیں جن وفود نے بیرونی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں غیر ملکی دورے کئے ان کے حوصلہ افزاء نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں سعودی عرب اور دیگر ممالک کے علاوہ چین کے سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان میں مختلف پراجیکٹس کے لیے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کے مابین ایم او یو پر دستخط بھی ہو گئے ہیں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ثابت کر رہا ہے پاکستانی معیشت نے صحیح سمت میں اپنا سفر شروع کرد یا ہے بہت جلد اہم ترقی کی نئی منازل کو طے ہوتے دیکھیں گے 2024ء کے دوران پاکستان کو برآمدات اور ترسیلات زر بڑھانے میں بھی کامیابی ملی اور درآمدات قابو میں رہیں وفاقی حکومت نے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں 3ہزار 800ارب روپے کا اضافہ کیا وزیراعظم کی ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے نتائج مل رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملک میں اندرونی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں وزیراعظم نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آگے لیکر جانا ہمارا مشن ہے انہوں نے کہا کہ ان کا بس چلے تو ٹیکس 10، 15 فیصد کم کر دیں وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم 2023ء میں آئی ایم ایف پروگرام کے لیے سرتوڑ کوشش کر رہے تھے اور پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ہم نے اور اتحادیوں نے فیصلہ کیا کہ سیاست نہیں کرنی بلکہ ریاست کو بچانا ہے وزیراعظم نے کہا حکومت اور ادارے ملکر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد ملک کو مشکلات سے نکال لیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالر مل رہے ہیں یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو گا حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شرح میں کمی آئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کا اڑان پاکستان منصوبہ 3سال میں ملک کو دنیا کے بڑے ممالک کی صف میں لاکھڑا کرے گا اس پروگرام کا بڑا مقصد ملکی معیشت کو مضبوط کرنا ہے ملک کے معاشی استحکام کی بنیاد رکھ رہے ہیں ہم نے بارہ سے چودہ ماہ میں یہ سفر طے کیا ہے پاکستان ترقی کے سفر پر رواں دواں ہے اس کو معاشی استحکام کی منزل مل کر رہے گی اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ میڈان پاکستان کو دنیا میں بھر کوالٹی برانڈ بنائیں گے ہمیں سماجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ اڑان پاکستان قومی ترقی کا ایک جامع پروگرام ہے انہوں نے کہا مہنگائی میں کمی اور معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے سٹاک مارکیٹ روزانہ نیا ریکارڈ بنا رہی ہے جو خوش آئند ہے ہماری کوشش ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کریں تاکہ غیروں کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں،، موجودہ اتحادی حکومت جس برق رفتاری سے ملک کو مشکلات سے نکالنے میں مصروف ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری مشکلات بہت جلد ختم ہونگی ملک ترقی کرے معیشت مستحکم ہو گی اور ملک کے عوام خوشحال ہوں گے خوشحال اور پُرامن پاکستان ہی ہماری منزل ہے اور یہ منزل اﷲ کی مدد سے ہم کو ضرور ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں