ممبئی(سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، دونوں بورڈز یہ فیصلہ کریں گے۔روہت شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے، اگر بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا تو ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی’ بی سی سی آئی نے حکومت سے کلیئرنس نہ ملنے پر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے منع کیا ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے تین وینوز پر اگلے سال19فروری سے9مارچ تک شیڈول ہے۔
3