64

پاکستان دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں شامل

اسلام آباد(بیوروچیف)ٹریڈنگ اکنامکس کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نائیجیریا اور لاوس کو پیچھے چھوڑ کر مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں18ویں نمبر پر آگیا ہے۔ وہیں ایشیا میں پاکستان چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر پر آگیا ہے جہاں مہنگائی باقی تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ایران، شام اور لبنان ایشیا کے واحد ممالک ہیں جہاں مہنگائی پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔ نائجیریا اور لاوس میں افراط زر کی شرح بالترتیب 24.08 اور 27.8 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ کیوبا، شام، لبنان، سوڈان، گھانا، ایتھوپیا وغیرہ جیسے ممالک عالمی سطح پر رہ گئے ہیں جہاں مہنگائی پاکستان سے بھی بدتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں