26

پاکستان راہ حق پارٹی نے چنیوٹ کی تین تحصیلوں میں عہدیدار مقرر کر دیئے

چنیوٹ(نامہ نگار)پاکستان راہ حق پارٹی چنیوٹ کے تینوں تحصیلوں کے صدر اور سیکرٹریز کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان راہ حق پارٹی کاایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان راہ حق پارٹی چنیوٹ کے تینوں تحصیلوں کے صدر اور سیکرٹریز کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں باقی 12رکنی کابینہ صدر اور سیکرٹری خود تشکیل دیں گے،اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب،چوہدری محمد شفیق سحر،سنیئر نائب صدر پنجاب حضرت مولانا محمد انس اعظم طارق، ابن مؤرخ اسلام حضرت مولانا نعمان ضیاء فاروقی اور ضلعی صدر قاری محمد طاہر رشید نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں