پاکستان ریلویز کی ڈیجیٹلائزیشن حکمت عملی تیار

اسلام آباد (بیورو چیف) پاکستان ریلویز کی ڈیجیٹلائزیشن حکمت عملی قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے ڈیجیٹلائزیشن حکمت عملی پارلیمان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رابطہ موبائل ایپ اور آن لائن ویب پورٹل مسافروں کے لیے بنیادی سہولت ہے۔ رابطہ موبائل ایپ اب تک 70لاکھ سے زیادہ مرتبہ ڈان لوڈ کی جاچکی۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ اور وائس اسسٹنٹ بھی شامل کریں گے۔وزیرریلوے نے بتایا کہ پاکستان ریلوے میں آن لائن ٹکٹنگ کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ای ٹکٹنگ نظام سے ٹکٹ کا حصول مسافروں کیلئے مزید آسان ہوگیا، پاکستان ریلوے کی 104ٹرینوں کی بکنگ ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے ہورہی ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال میں اضافہ ہوا،کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ اور موبائل والٹس کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بڑھائی۔ وزیر ریلوے نے بتایا بزرگ صارفین کیلئے سادہ اور آسان بلنگ انٹرفیس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں