57

پاکستان ریلوے نے تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی

لاہور (بیوروچیف) پاکستان ریلوے نے تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی۔ ترجمان کے مطابق ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی50 ڈبوں پر مشتمل ہے،مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو40کے ذریعے چلایا گیا۔ ترجمان کے مطابق مال گاڑی کراچی سے 3000 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی۔ٹرین 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی جبکہ اوسط رفتار 38 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ ترجمان کے مطابق ٹرین 94 بائس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے،مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں کمی آئے گی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں