پاکستان ریلوے کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ

لاہور (بیوروچیف) عید کے سیزن میں پاکستان ریلوے کے لیے آمدنی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، کیونکہ فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتو ں کے باعث عوام لمبے سفر کے لیے ٹرین کو ترجیح دی ۔ پاکستان ریلوے کے مطابق 23مارچ تک ملک بھر سے ٹکٹوں کی مد میں مجموعی آمدنی 981ملین روپے رہی، یعنی 98کروڑ 10لاکھ روپے۔ خاص طور پر23مارچ کو 20 کروڑ 28لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔محکمہ ریلوے کے مطابق یہ آمدنی کرنٹ اور آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں حاصل ہوئی، جبکہ عید کے لیے چلائی جانیوالی 4 خصوصی سپیشل ٹرینوں سے بھی مجموعی طور پر 97 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔عید سیزن کے دوران ریلوے کی یہ کارکردگی نہ صرف مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں