15

پاکستان زندہ باد کے ترانے پر سعودی عربیوں اور پاکستانیوں کاوالہانہ رقص

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور پاکستان کے شہریوں نے مل کر پاکستان زندہ باد کے ترانے پر والہانہ رقص کیا’ پاکستان اور سعودی عرب کی منفرد اور مثالی دوستی کی جھلک دیکھ کر دیگر حاضرین بھی جھوم اٹھے’ عرب روایت کے مطابق ہاتھوں میں تلواریں تھامے سعودی اور پاکستانی شہریو ں کے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے پنڈال گونج اٹھا صلح حدیبیہ میوزیم میں پاکستانی زائرین کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر یہ جذباتی منظر دیکھنے میں آیا عشائیہ میں سعودی عرب اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات نے شرکت کی، سعودی عرب پاکستان کا دوسرا گھر ہے ہمیں ان کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے، میوزیم کے چیئرمین الشیخ حمود حماد الثبیتی کا عشائیہ سے خطاب، الشیخ حمود حماد الثبیتی کا خطاب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، سعودی عرب کی ممتاز کاروباری شخصیت ولید عزیز الرحمن کا عشائیہ سے خطاب’ پاکستان کے معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لئے سعودی عرب کی قیادت کی کوششیں ہمیشہ سے لائق تحسین رہی ہیں ، حافظ شفیق کاشف کا عشائیہ سے خطاب حج و عمرہ زائرین کیلئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کی خدمات تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں