35

پاکستان ‘ سری لنکا کامیچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

لاہور (سپورٹس نیوز) ایشیا کپ میں فٹنس مسائل سے دوچار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے ۔ فتح ہی واحد آپشن ہے ۔ٹیم سپر فور مرحلے میں آخری میچ میزبان سری لنکا کے خلاف آ ج جمعرات کو پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گی ۔ فاتح ٹیم کو فائنل کا ٹکٹ مل جائے گا۔ بھارتی ٹیم مسلسل دو میچ جیت کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے ۔ پاکستان کو فائنل کھیلنے کیلئے ہرصورت میں یہ میچ جیتنا ہوگا، اگر میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے تو نیٹ رن ریٹ پر سری لنکا فائنل میں جگہ بنالے گا۔ میچ میں بارش کے 86 فیصد امکانات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں