پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے نیشنل چیمپئن شپ مزید موخر کردی

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے نیشنل چیمپئن شپ کو مزید موخر کردیا۔نیشنل جونیئر اوپن اور ایج گروپ چیمپئن شپ اب اکتوبر میں منعقد ہو گی، سوئمنگ فیڈریشن نے پہلے ایونٹ جولائی پھر اگست میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔سوئمنگ فیڈریشن کی جانب سے تمام ملحقہ یونٹس اور صوبوں کو تاریخوں میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں