53

پاکستان سول ایوارڈ پالیسی تبدیل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم نے پاکستان کا سب سے بڑے سول ایوارڈ دینے کی پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی ،من پسند افراد کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا راستہ بند کردیا گیا،معمولی خدمات پر پاکستان سول ایوارڈ دینے پر پابندی عائد کر دی گئی،پالیسی کے مطابق کوئی بھی ادارہ یا وزارت میرٹ سے ہٹ کر من پسند افراد کو نامزد نہیں کرسکے گی،پاکستان سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی سے قبل اسکروٹنی اور ایوارڈ سفارشی کمیٹی جائزہ لے گی ،وفاقی وزارتوں پر وزیر اعظم کو براہ راست سمری ارسال کرنے کی پابندی عائد ہوگی،نامزد افراد کی ملک کیلئے غیر معمولی خدمات کا رپورٹ میں تفصیلی جائزہ درج کیا جائے گا،وفاقی وزارتیں اور ادارے اپنی سفارشات اسکروٹنی رپورٹ کیساتھ کابینہ ڈویڑن کو بھیجیں گی ،کابینہ ڈویڑن نے 30 اپریل تک متعلقہ اداروں سے نامزدگیاں طلب کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں