پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان اسٹیل ملزکی بحالی کے امکانات روشن،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے روسی وفد کی ملاقات،اسٹیل ملز کی بحالی ،صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز رہی،ہارون اختر خان 5جولائی کو وفد کے ہمراہ روس روانہ ہوں گے۔پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کا روس کا دورہ کریں گے، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان سے روسی وفد نے ملاقات کی۔روس کے وفد کی قیادت ڈینس نزاروف کررہے تھے ، ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوص پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز رہی۔ہارون اختر خان 5جولائی 2025کو ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے روس روانہ ہوں گے۔ اس دورے کا مقصد اسٹریٹجک تعاون پر بات چیت، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے تکنیکی معاونت کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔ورہ روس کے دوران، ہارون اختر خان معروف روسی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔تاکہ پاکستان کے صنعتی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔یہ دورہ حکومتِ پاکستان کے صنعتی اداروں کی بحالی اور پائیدار ترقی کے لیے بین الاقوامی اقتصادی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں