13

پاکستان سپر لیگ نئی دہائی میں داخل، نیا پرومو جاری

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 10 سال مکمل اور اب یہ نئی دہائی میں داخل ہو رہی ہے جس کا نیا پرومو جاری کیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا شمار دنیا کی سر فہرست مشہور کرکٹ لیگز میں ہوتا ہے، جس میں دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں اور ہر سال اپنے کھیل سے شائقین کرکٹ کے جذبات کو گرماتے ہیں۔پی ایس ایل کے 10 سال مکمل ہوئے اور اب وہ ایک نئی دہائی میں داخل ہو رہی ہے۔ 5ٹیموں سے شروع ہونے والا پی ایس ایل کا سفر 6 ٹیموں کے ساتھ 10ویں سال تک پہنچا۔ تاہم اب پاکستان سپر لیگ چھ سے بڑھ کر 8 ٹیموں کے ساتھ پہلے سے بڑی اور مضبوط ہونے کو تیار ہے۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور ملتان کے علاوہ مزید دو شہروں کو نمائندگی ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں