52

پاکستان سے افغانستان اور وسطی ایشیاء تک ریلوے لائن بچھانے کامنصوبہ

اسلام آباد(بیوروچیف)ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف وفاقی وزارت خارجہ کے اعلی افسران کے ہمراہ ازبکستان پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ علیوف سے ملاقات ہوئی دونوں ملکوں کے نمائندہ برائے افغانستان مذاکرات میں شامل ہو گیا جس میں پاکستان سے وسطی ایشیا ریلوے لائن بچھانے، جلال آباد سے پشاور ریلوے کا منصوبہ کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کیساتھ حکومتی سطح پر مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کی سطح پر بھی تعلقات کو مزید مستحکم اور وسعت دینے پر اتفاق رائے ہوا۔ قبل ازیں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پربھی باضابطہ مذاکرات ہوئے جن میں ازبکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان عصمت اللہ اپنے وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔ اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان سے وسطی ایشیا ریلوے لائن بچھانے پر بات چیت کی گئی اور مزار شریف، جلال آباد ،پشاور ریلوے لائن منصوبے کا جائزہ لیا گیا،مذاکرات میں ازبکستان میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور سفارتخانے کے دیگر حکام بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی ملاقاتوں اور مذاکرات میں افغانستان کی داخلی صورتحال بھی موضوع بحث آئی جس میں وہاں پیدا ہونے والے بعض مسائل جو بحران کی شکل اختیار کررہے ہیں سمیت دہشگردی کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے کے واقعات پر بھی تشویش سے جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں