پاکستان سے سیریز، سری لنکا کی ریکی ٹیم کی لاہور آمد

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)سری لنکا وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکا کرکٹ کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی ریکی ٹیم معمول کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گی۔سری لنکا کی ریکی ٹیم کو میچز کے وینیوز پر انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں