پاکستان سے مشرق وسطی جانیوالی156پروازیں منسوخ

لاہور (بیوروچیف) ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطی جانے والی مختلف ائیرلائنز کی156پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر 22بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی 18بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملتان، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ ائیرپورٹس سے مشرق وسطی جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔ کراچی سے بھی آج مشرق وسطی کے مختلف شہروں کے لیے پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں