26

پاکستان سے ہزاروں کی تعداد میں موٹر سائیکلیں افغانستان جانے لگیں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں موٹرسائیکلوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے سبب افغان تاجر چمن بارڈر کے ذریعے بڑی تعداد میں پاکستان میں اسمبل شدہ موٹر سائیکلیں درآمد کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دوسری جانب، ہونڈا سی جی125کراچی کے شو رومز پر دستیاب نہیں کیونکہ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہروں سمیت ملک بھر میں قیمتوں میں اضافے اور موٹر سائیکلوں کی کمی کا سامنا ہے۔پاکستان کسٹمز کوئٹہ کلکٹریٹ کے ترجمان ڈاکٹر عطا اللہ بڑیچ نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد موٹر سائیکلوں کی افغانستان برآمد کی اجازت دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں