ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی ٹیم کے مسٹری اسپنر ورون چکرا ورتھی نے انکشاف کیا ہے کہ 2021 میں پاکستان سے ملی ذلت آمیز 10 وکٹوں سے شکست کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنی شاندار بالنگ سے بھارت کو ٹائٹل جتوانے والے بھارت کے مسٹری اسپنر ورون چکرا ورتھی نے 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان سے ہوئی شکست پر لب کشائی کردی۔انہوں نے بتایا کہ وہ میرا ڈیبیو میگا ایونٹ تھا، جہاں ہمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
